ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک آدمی رہتا تھا۔ اس کے پاس ایک چھوٹا سا باغ تھا جس میں وہ پھل اگانے اور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے سخت محنت کرتا تھا۔ اس شخص نے سارا سال باغ میں محنت کی اور جب پھل پک جاتے تو انہیں لینے گھرسے نکل جاتا۔ چنانچہ وہ غریبوں اورضرورت مندوں کو اپنے ساتھ لے جاتا اور جب باغ میں پہنچتا تو ان سے کہتا کہ درختوں کو اتنی زور سے ہلاؤ کہ پھل جھڑکرگرجائیں جو پھل نیچے گرجاتے وہ ضرورت مندوں اٹھا لیتے اور وہ اس آدمی کو دعائیں دیتےتووہ برکت پاتا اوراس آدمی کا باغ پھلتا پھولتااور اس میں برکت ہوتی اور اس کا گھر خوشحال رہتا اور یہ آدمی کا ہمیشہ سے معمول تھا۔
وقت گزرتا گیا اور وہ بوڑھا ہو گیا اور بہت بیمارہو گیا۔ ایک دن اس شخص نے اپنے بیٹوں کو بلایا اور سختی سے نصیحت کی کہ جب وہ میری وفات کے بعد باغ سے پھل لینے جائیں تو ضرورت مندوں کو ساتھ لے جائیں۔ وہی عمل دہرائیں جو میں آج تک کرتا رہا ہوں۔
:آدمی نے کہا
"اگر تم ایسا نہیں کرتے تو پھرتم برباد ہو جائو گے۔"
کچھ دنوں کے بعد وہ شخص مرگیا۔ اس شخص کے بیٹوں نے اپنے باپ کی نصیحت پر بالکل عمل نہیں کیا۔
وہ کہنے لگے:
"اس باغ میں ہم اپنی محنت سے پھل اگاتے ہیں۔ یہ سب ہمارا ہے۔ اس کا حقدارہمارے سوا کوئی نہیں ہے۔"
آہستہ آہستہ اس کے باغ میں بیماری پھیلنے لگی اور تمام درخت بنجر ہو گئے۔ آدمی کی بات سچ ہوئی اوردیکھتے ہی دیکھتے باغ اُجڑگیا۔
ایک رات آدمی کے ایک بیٹے نے اپنے باپ کو خواب میں دیکھا
: اس نے اپنے بیٹے سے کہا
"میں نے مرنے سے پہلے تمہیں نصیحت کی تھی لیکن تم نے میری بات نہیں مانی اور یہی آج تمہاری بربادی کا سبب ہے۔"
جاؤ اورغریبوں کو ان کا حصہ دوتوہی تمہارے حالات بہتر ہوں گے۔
چنانچہ اس آدمی کے بیٹوں نے دوبارہ ایسا ہی کیا، انہوں نے باغ میں محنت کی اور جب پھل پک گئے تو وہ ضرورت مندوں کو اپنے ساتھ لے گئے اوروہی عمل کیا جوان کا باپ کیا کرتا تھا، اور پھر حالات بہتر ہونے لگے۔
'' رب کی عبادت کرنے سے پارسائی ملتی ہے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے خدا ملتا ہے ''
:سبق
جب ہم اپنی زندگی میں کسی کی مدد کرتے ہیں تو اس کے دل سے دعائیں آتی ہیں اور خدا کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہیں جس سے خدا خوش ہوتا ہے اور انسان کو خوشی ملتی ہے۔ یعنی وہ دعائیں ہمارے بہترین اعمال کا سبب ہیں۔ یعنی ایسی دعائیں جو کسی غریب کی ضرورت پوری ہونے پر دل سے نکلتی ہیں۔
شکریہ

No comments:
Post a Comment