" آپ امیر کیسے بن سکتے ہیں "
پیش کنندگان اس سیشن میں دو افراد کو بھی ساتھ لے کر آیا تھا اس نے ان دونوں افراد کووہاں بیٹھے لوگوں میں ایک کودائیں اوردوسرے کو بائیں جانب کھڑا کردیا۔
دائیں جانب جوشخص کھڑا تھا اس نے شاندارلباس پہنا ہواتھا وائٹ شرٹ،لال ٹائی،جوتے چمک رہے تھے اوربال بنے ہوئے تھے۔ جبکہ بائیں جانب کھڑے شخص نے بہت میلا کچیلا لباس پہنا ہوا تھا پاوں میں ٹوٹی ہوئی جوتی اوربال بکھرے ہوئےتھے۔
پیش کنندگان نےلوگوں کومخاتب کرتے ہوئے ایک سوال کیا کہ آپ لوگ بتائیں کہ ان دونوں میں سے '' امیر کون ہے '' 99 فیصد لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ جس شخص نے شاندارلباس پہنا ہے یہ امیر ہے۔
ایک مرتبہ پھر اس نے لوگوں کو مخاتب کرتے ہوئے ایک اور سوال کیا ان میں سے پڑھا لکھا شخص کون ہے سب نے ایک آواز ہو کرکہا لال ٹائی والا ۔ پھر اس نے ان دونوں کی طرف اشارہ کرکے لوگوں سے پوچھا آپ کوان میں کامیاب شخص کون دکھائی دے رہا ہے ایک مرتبہ پھر لوگوں نے شاندار لباس والے کے حق میں ووٹ دیا۔
پیش کنندگان نے قہقہ لگایا اور شاندار لباس پہنے شخص سے کہا تم اپنا کوٹ اتارو جب اس نے اپنا کوٹ اتار دیا تو لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کوٹ اندر سے پھٹا ہوا ہے اورجوشرٹ پہنی ہوئی تھی اس پر پیوند لگے ہوئے تھے ۔ جب اس نے لال ٹائی اتاری تو اس میں دھبے لگے ہوئے تھے اور جو چمکتے ہوئے جوتے تھے وہ اندر کی طرف سے بوسیدہ ہوچکے تھے۔
پیش کنندگان نے جب اس شاندار لباس پہنے شخص سے اس کی تعلیم دریافت کی تو معلوم ہوا کہ وہ صرف میٹرک پاس ہے اوراس کی کامیابی کی حالت یہ تھی کہ وہ کسی چھوٹی سی کمپنی میں آفس بوائے تھا۔
اس کے برعکس کنندگان نے جب اس خصتہ حال شخص سے دریافت تو اس نے بتایا کہ جو لباس اس نے پہنا ہوا ہے یہ اوپری سطح سے بوسیدہ نظرآرہا ہے لیکن یہ برانڈڈ ہےاس کی قیمت 10,000 ڈالر ہےاور جوتے جوکہ مٹی میں بھرے ہوے تھے ان کی قیمت 5,000 ڈالر ہے اور جب اس شخص سے تعلیم پوچھی تواس نے بتایا کہ ایم بی اے پاس ہے اور ایک کمپنی میں جی ایم ہے۔
پیش کنندگان نےاس ہال میں بیٹھے لوگوں سے آخری سوال کیا کہ آخر وہ کون سی خوبی ہے جس کی وجہ سے آپ لوگوں نے شاندار لباس والےشخص کو امیر اور خصتہ حال شخص کوغریب سمجھنے پرمجبورکردیا ہے۔
سب کا ایک ہی جواب تھا۔
''ڈریسنگ ''
چناچہ ایک بات یہاں ثابت ہوگئی ہےکہ آپ کیا ہیں دنیا اس بات کا اندازاہ آپ کے لباس اور شخصیت سےلگا لیتی ہے۔
آپ نے کیسا لباس پہنا ہواہے ، آپ کتنے کامیاب اور کتنے تعلیم یافتہ ہیں اسکا فیصلہ پانچ چیزیں کرتی ہیں۔
ڈگری
گاڑی
گھر
بنک بیلنس
ڈریسنگ
لیکن دلچسب بات یہ ہے کہ پہلی چارچیزوں کوکوئی بھی ہمیشہ اپنے ساتھ لے کر نہیں چل پھر سکتا آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ کوئی شخص یہ چاروں چیزیں اپنے ساتھ لایا ہو اورمیزپررکھ دی ہوں۔
لہٰذا اگر آپ امیربننا چاہتے ہیں یا کامیاب ہونا چاہتے ہیں تواس کی ابتدا آپ کو ڈریسنگ سے کرنی ہوگی۔
:مثال کے طور پر
-اگر آپ کو اپنے آفس کے لیے آفس بوائے کی ضرورت ہے تو آپ کسے نوکری پر رکھیں گے؟ یقیناََ صاف ستھرے لباس اور سلجھے ہوئے بالوں والے شخص کو۔
-اگر آپ کو اپنی گاڑی کے لیے ڈرائیور کی ضرورت ہے تو آپ کسے چنیں گے؟ یقیناََ جس کی ڈریسنگ اچھی ہوگی۔
-اگر آپ کو سامان خریدنا ہو تو آپ کیسے شخص کے پاس جائیں گے؟ یقیناََ جس کی شخصیت شاندار ہوگی۔
آپ اپنی زندگی میں کبھی بھی ویل ڈریس/بہترین گیٹ اپ / صاف ستھرے لباس والےشخص کو بے روزگراورناکام نہیں ہوتے دیکھیں گے یہ اپنا ہدف حاصل ہی کرتے ہیں۔
کامیابی اور عمارت یہ دونوں ایک خوبصورت اور نازک چڑیاں ہیں یہ ہمیشہ صاف ستھرے اور خوبصورت درخت پر ہی بیٹھتی ہیں بس آپ اپنے آپ کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنا لیجیے کامیابی اورعمارت کی تمام چڑیاں آکر آپ کے کاندھوں پر بیٹھ جائیں گی۔آپ سب سے پہلے خود کو اپنی ڈریسنگ کے ذریعے کامیابی اور عمارت کے لائق ثابت تو کریں۔آپ دنیا کو یہ تو بتائیں کہ آپ امیرہیں ، آپ کامیاب ہیں بس آپ کے پاس ابھی پیسہ نہیں آیا ، بس آپ کے لیے ابھی تالیاں نہیں بجیں ہیں۔
:سبق
اگر آپ بھی امیربننا چاہتے ہیں توبس آپ بھی ویل ڈریس ہوجائیں میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں کہ دولت آپ سے زیادہ دن دور نہیں رہ سکے گی کیونکہ آپ وہ ہیں۔
'' جودنیا کو نظر آتے ہیں ''
براہ کرم ہماری متاثر کن کہانیاں پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا اشتراک کریں۔

No comments:
Post a Comment