میں نے اس پلیٹ فارم کو اپنے علم اورتجربے سے جوعلم سیکھا ہے اسے پھیلانے کا ذریعہ بنایا ہے

test

تازہ ترین

پاکستان زندہ باد

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, November 7, 2021

10 Short tips for a Happy & Successful life پرسکون اور خوشحال زندگی گزارنے کی 10 عادتیں



: ذہنی دباؤ   

امریکہ میں جب بھی کوئی آفت آنے والی ہوتی ہے تو یہ اس کو کوئی نام دے دیتے ہیں۔ جیسا کہ ماضی میں سمندری طوفان کٹرینہ ،ریٹا اور گلوریا یہ سب آفتیں تھیں۔ ان آفات کو نام دینے سے دو فائدے ہوئے۔

:پہلا فائدہ

انسان جب کسی آفت کوکوئی نام دیتا ہے تویہ نفسیاتی طورپرمضبوط ہوجاتا ہے۔

:دوسرا فائدہ

جب انسان کسی آفت کو نام سے پکارتا ہے تواسکے اندر اس سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے۔

لہٰذا آپ بھی اپنے ذہنی دباؤ کو کوئی نام دے دیں۔

مثال کے طور پرآپ اپنے ذہنی دباؤ کو گولی کا نام دے دیں اس سے ہوگا یہ کہ جب بھی آپ گولی یعنی ذہنی دباؤ کو اپنی طرف آتا دیکھیں گے تو آپ اس سے بچنے کی کوشش کریں گے اور یقیناََ آپ اس سے بچ جائینگے۔


 :کھانا کھانے کی بری عادت سے بچنا

دنا میں وزن کم کرنے کی سب سے بہترین ورزش یہ ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی کھانا کھانے کو کہے توآپ اپنا سردائیں اور بائیں جانب گھمانا شروع کردیں یعنی کھانے سے انکار کردیں۔ آپ نقصان دینے والے کھانے کو کوئی نام بھی دے سکتے ہیں۔

مثلاََ: چینی کو سفید زہر ، چاول کو سفید موت اور نمک کو ہارٹ اٹیک کہنا شروع کردیں۔ آپ یقین کیجئیے بہت جلد آپ نقصان دینے والے کھانوں کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔


: بری عادتوں سے چھٹکارا 

ہر وہ چیز جو ہمارے ہاتھ کی دسترس سے قریب ہوتی ہے وہ ہماری بری عادت بن جاتی ہے۔ جیسا کے آج کل کے دور میں موبائل فون۔ آپ اپنی زندگی میں جس چیز کی بھی عادت ڈالنا چاہتے ہیں تو اسے اپنے ہاتھ کے فاصلے پر لے آئیں آپ اس کےعادی ہو جائیں گے۔ اگر آپ کسی چیز کی عادت سے بچنا چاہتے ہیں تو اسے اپنے ہاتھ کی دسترس سے دور کردیں توآپ  اس سے بچ جائینگے۔

مثلاََ: اگر آپ موبائل فون کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس اسے اپنے ہاتھ کی دسترس سے دور کردیں آپکو اس عادت سے چھٹکارا مل جائیگا۔


: بے سکونی اور بے چینی

دو کام ایسے ہیں اگر کوئی شخص انھیں کر لے تو بے سکونی اور بے چینی سے نجات پا لےگا۔

 :پہلا کام

  اپنے پاس ہر وقت ایک ڈائری رکھیں اور اپنے روز مرہ کے تمام کام اس میں لکھ لیا کرِیں اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپکی آدھی سے زیادہ پریشانی کاغذ پر منتقل ہوجائیگی کیونکہ ہمارے دماغ کی صلاحیت محدود ہے اور اس میں بہت سارے کام ڈالنا شروع کردیتے ہیں جس سے ہماری بیچینی اورپریشانی بڑھ جاتی ہے۔

 :دوسرا کام

آپ جب بھی بے سکونی اور بے چینی کا شکار ہوں تو آپ لمبی واک پر نکل جائیں۔ آپ یقین کیجیئے 10 سے 15 منٹ میں آپ اس کیفیت سے باہرآجائینگے اور ذہنی اور جسمانی سکون محسوس کرنے لگیں گے۔


: غصے کو قابو کرنا

آپکو اگر غصہ بہت آتا ہے تو آپ اپنے غصے کے ساتھ کوئی سزا تجویز کر لیں۔

: مثلاََ

آپ 10 کلومیٹر پیدل چلیں گے ، پہاڑ پر چڑھنے کی بھرپور کوشش کریں گے یا اپنے پورے گھرکی صفائی کریں گے یا آپ سارا دن بھوکے رہیں گے وغیرہ۔

آپ یقین جانیے ایسا کرنے سے آپ کے غصے میں کمی آنا شروع ہوجائیگی اور آپ ایک نا ایک دن  اپنےغصے پر ضرور قابو پا لیں گے۔



: کامیاب ہونے کیلئے کیا کرنا چاہیے

آپ اپنی زندگی میں صرف ایک عادت اپنا لیں وہ یہ کہ رات کو اس وقت تک بستر پر نہ لیٹیں جب تک آپ یہ نہ طے کرلیں کہ کل کے دن کا آغاز کیسے اور کس طرح کرنا ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ اگلے دن کی پلاننگ کے بغیر ہی سوجاتے ہیں چنانچہ ان کا  اگلا  آدھا دن اس دن کے بارے میں پلاننگ میں ضائع  ہو جاتا  ہے۔ لہٰذا ان کے پاس وقت ہی نہیں بچتا۔ایسا کرنے سے آپ بہت جلد کامیابی کی سڑک پر آجائینگے۔


: اتحاد اور خاندان کو برقرار رکھیں

وہ کشتی کبھی نہیں ڈوبتی جس کے اندر پانی نہ آسکے چاہے باہر کتنا ہی پانی کیوں نہ ہوکشتی ڈوبتی ہی جب ہے جب پانی اس کے اندر داخل ہونا شروع ہوجائے۔ بالکل یہی مثال خاندان کے اتحاد کی ہے خاندان کے باہر کتنے ہی مسائل اورمصیبتیں کیوں نہ ہوں اگر خاندان کے اندر اتحاد ہے آپس میں محبتیں قائم ہیں تووہ خاندان کبھی نہیں ڈوبتا یعنی کبھی برباد نہیں ہوتا۔ لہٰذا آپ خاندان کے اندر کوئی دراڑ نہ پڑنے دیں اور آپس میں اتحاد قائم و دائم رکھیں تو خاندان ہمیشہ برقرار رہے گا۔


:خود اعتمادی کی ترقی

لوہا جو کہ سب سے مضبوط دہات ہے اس نے انسان کو مہذب کیا ورنہ انسان پتھروں سے مکان بنا کر ان میں رہتا تھا اس مضبوط دہات کا کمال یہ ہے کہ اس کو کوِئی بھی نہیں توڑسکتا یہ جب بھی ٹوٹتا ہے اپنے ہی زنگ سے ٹوٹتا ہے یعنی اس کو اس کا وجود ہی ختم کرتا ہے۔ بالکل اسہی طرح انسان کو بھی کوئی نہیں ہرا سکتا اسکو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا بلکہ انسان کوعدم اعتمادی کے سبب انسان کا اپنا وجود ہی اس کو نقصان پہنچاتا ہے۔ لہٰذا اپنے آپ میں خود اعتمادی کو پیدا کرکے اپنے آپ کو زنگ سے محفوظ کرکے لوہے سے زیادہ  مظبوط بن سکتے ہیں۔


: اپنی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا انتظام کیجیئے

انسان کی سب سے بڑی سرمایہ کاری اس کی اولاد ہوتی ہے فرض کیجئیے آپ نے ساری زندگی روپیہ کمایا یا پوری دنیا میں شہرت اورعزت حاصل کی یہ سب کس کے پاس جائیگا ظاہرسی بات ہے یہ سب آپ ہی کی اولاد کو منتقل ہوگا اور یہ سلسلہ نسل در نسل چلتا رہتا ہے لہٰذا آپکی اولاد ہی سب سے بہترین سرمایہ کاری کی جگہ ہےاگر آپ نے اپنی اولاد کیلئے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی تو پھر آپکی زندگی کا کوئی فائدہ نہیں آپ نے ساری زندگی جو بھی کمایا عزت،شہرت،دولت یا منصب اگر آپکی اولاد کواس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا تو پھر یہ سب کچھ کوئی معنی نہیں رکھتا اورآپکی تمام محنت ضائع ہو جائیگی۔


: سوچ اور جسم کو متحرک رکھیں

ہمیشہ اپنے ذہن کو کوئی نئی چیز سیکھنے کے لیے تیاررکھیں اپنی سوچ کو وسیع سے وسیع تر رکھنے کی کوشش کریں اوراپنے جسم کو کسی نا کسی کام سے جوڑ کررکھیں روزکچھ نیا سوچیں اور نیاکام کرنے کی عادت ڈالیں۔ ہمیشہ دوسروں کے بھلے کے لیے سوچیں اور ان کو فائدہ پہنچائیں یہ بھی کامیابی کے رازوں میں سے ایک اہم راز ہے۔ 


: نوٹ

اگر آپ بھی پرسکون اور خوشگوارزندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ان 10 عادتوں کواپنی زندگی میں شامل کرلیں۔

 


براہ کرم ہماری متاثر کن کہانیاں پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا اشتراک کریں۔

شکریہ 

No comments:

Post a Comment

Search This Blog

About Me

My photo
I am a Blogger I am sure my life experience & my knowledge on this platform are What I want to share so that people can benefit from it.

How can you become rich?آپ امیر کیسے بن سکتے ہیں

ایک بڑے سے ہوٹل میں سیشن ہو رہا تھا جس کا موضوع تھا  " آپ امیر کیسے بن سکتے ہیں " پیش کنندگان اس سیشن میں دو افراد کو بھی ساتھ لے ...

Post Top Ad

Your Ad Spot